یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

بی ایل ایف نے آواران میں فورسز پر حملہ ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو آواران میں پیراندر چوکو سیکورٹی فورسزکی چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

مارواڑ میں پاکستانی فورسزکے تین اہلکار ہلاک، حب و قلات میں ریاستی مخبر ہلاک کیے۔ بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ (ہمکام نیوز) بلو چ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے این این آئی کو بتایا کہ آج بلوچ سرمچاروں نے مارواڑ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے حملہ کیا جس میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اوردو زخمی ہوگئے اسکے علاوہ گزشتہ شب حب شہر میں ریاستی مخبر اسد قادر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا واضح رہے اسد قادر پر اس سے پہلے بھی ہمارے سرمچاروں نے حملہ کیا تھا اور 22فروری کو قلات شہر میں ریاستی مخبر ریاض کو فائرنگ کرکے ہلاک...

پنجگور خواتین کاڈی سی آفس کے باہر احتجاج

پنجگور ( ہمگام نیوز ) پنجگور خواتین کاڈی سی آفس کے باہر احتجاج تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان سے تعلق رکھنے والی خواتین کا لاپتہ شہاب خادم احسان اور ثناء اللہ کی بازیابی کے لئے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر کے احتجاج کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انکی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائیں

گوادر میں بم دھماکہ ایک شخص جان بحق ایک زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )گوادر میں بم دھماکہ ایک شخص جان بحق ایک زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ضلع گوادر میں پاکستان اور ایران کے بارڈر کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ایک زخمی ذرائع کے مطابق فوری طورپر جاں بحق ہونے والے اور شدید زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی 

سکیورٹی فورسز کی گاڑی بم دھماکہ ایک ہلاک گاڑی تباہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بولان کے علاقے میں روڈ کلیئر کرنے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کی قریب بم دھماکہ ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک گاڑی تباہ ہوگئی سیکورٹی فورسز نے مارگٹ کے علاقے آپریشن 10بہ گنا ہ بلوچ فرزند کواغواء کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے مار واڑ میں روڈ کلیئر کرنے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی راستے پر جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے بچائی گئی بارودی سرونگ پر گاڑی آنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار سیکورٹی اہلکار محمدخان ہلاک ہوگیا دریں...