دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

بلوچستان میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24گھنٹے تک جاری رہے گا

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) وادی کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں بارش تفصیلات کے مطابق پیر کے رات کو کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا اور لوگوں نے ہیٹر جلا ئے اور گرم کپڑا پہنے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اندرون بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جو وقفہ وقفہ شروع ہوا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے تک جا ری رہے گا۔ 

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز احتجاجی کیمپ کو1905دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے بلوچ اسیران کی جانب سے لگائی جانے والی احتجاجی کیمپ کو 1905دن ہو گئے۔ کراچی میں قائم لواھقین کی کیمپ مین مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے دورہ کر کے بلوچ اسیران کی لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ لواھقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچ لاپتہ اسیران کی بازیابی کے لئے ہونے والی جدوجہد مظلوم قوموں کے لئے ایک زندہ مثال ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم و نا انصافی کے خلاف لوگ اُٹھیں گے وہ ماما قدیر و ساتھیوں کی جدوجہد کو...

آئی جی ایف سی کا بیان سورج کو انگلی سے چھپانے کی ناکام کوشش ، بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈٹنس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دن آئی جی ایف سی شیر افگن کی جانب سے ایک دھمکی آمیز بیان شائع کیا گیا تھا جس میں وہ بلوچ قوم کو دھمکے دیتے ہوئے بلوچستان کے ہر اس علاقے کو خالی کرنے اور فوجی آپریشن شروع کرنے کا دھمکی دے رہے ہیں جہاں کے لوگ بلوچستان کی آزاد ی کے لیے پُر امن طریقوں سے جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستانی فوج اور ایف سی کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین...

بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے ،ماما قدیر بلوچ

اوستہ محمد ( ہمگام نیوز )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ لاپتہ بلوچ اسیران کے لواحقین کابھوک ہڑتالی کیمپ 1910ویں روز میں داخل ہے بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر بلوچ سیاسی کارکنوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے اور لاپتہ کرنے کا غیر انسانی ظلم جاری ہے ریاست میں جمہوریت کا نام ونشان نہیں ہے حکومت ایجنسیوں کے رحم وکرم پر چل رہی ہے جس کا صوبائی حکومت نے خود اعتراف کیاہے کہ ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں ہے بلوچ سیاسی کارکن لاپتہ ہیں ان خیالات کا اظہار وائس فار بلوچ مسنگ...

جامعہ بلوچستان کا اعلامیہ

کوئٹہ:(ہمگام نیوز ) جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایم اے براؤی کا زبانی امتحان 26فروری2015کو صبح ساڑھے نو بجے متعلقہ شعبے میں ہوگا۔فیمیل اسٹوڈنٹس26کو اور میل اسٹوڈنٹس27کو اپنی رولنمبر سلپ، اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ آئیں۔******** جامعہ بلوچستان کے بی ایس بائیو کیمسٹری کے فرسٹ اور سیکنڈ 2014کے سالانہ امتحانات 20مارچ2015سے شروع ہونگے۔ جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 09مارچ، دوگناہ فیس کے ساتھ 11مارچ اور سہ گناہ فیس کے ساتھ امتحانی فارم13مارچ2015تک جمع کئے جاسکیں گے۔