دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

جامعہ بلوچستان کا اعلامیہ

کوئٹہ:(ہمگام نیوز ) جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایم اے براؤی کا زبانی امتحان 26فروری2015کو صبح ساڑھے نو بجے متعلقہ شعبے میں ہوگا۔فیمیل اسٹوڈنٹس26کو اور میل اسٹوڈنٹس27کو اپنی رولنمبر سلپ، اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ آئیں۔******** جامعہ بلوچستان کے بی ایس بائیو کیمسٹری کے فرسٹ اور سیکنڈ 2014کے سالانہ امتحانات 20مارچ2015سے شروع ہونگے۔ جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 09مارچ، دوگناہ فیس کے ساتھ 11مارچ اور سہ گناہ فیس کے ساتھ امتحانی فارم13مارچ2015تک جمع کئے جاسکیں گے۔

دشت ایک لاش برآمدہ،ایک بازیاب

تربت(ہمگام نیوز)دشت کے علاقے سے ایک نعش برآمدہ۔اطلاعات کے مطابق دشت علاقے دڈام سے ایک نعش برامد ہ ہواجن کی شاخت قاضی احمد طیب سے ہوئی ہیں قاضی احمد ہائی اسکول نصرآباد کا ٹیچر تھے۔پنجگور کے علاقے پروم کا رہائشی بازیاب ہوگیا اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان سے اغواء ہوانے والا ساکی داد ولد صالح رہائش پروم بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

ایرانی سفیر کی رہائشگاہ کے باہر دو بم دھماکے ٗسفیر محفوظ رہے

طرابلس (ہمگام نیو)لیبیا میں ایرانی سفیر کی رہائشگاہ کے باہر دو بم دھماکے ہوئے تاہم ایرانی سفیر حادثے میں محفوظ رہے۔دارالحکومت طرابلس میں واقع ایرانی سفیر کے گھر کے داخلی دروازے پر نصب بارودی ڈیوائسز میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے حملے میں مرکزی دروازے اور ملحقہ دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ایرانی میڈیا کے مطابق لیبیا کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایرانی سفارتخانہ پہلے ہی لیبیا میں اپنا کام بند کرچکا ہے۔

بلوچستان: مسلح تنظیموں نےمختلف کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین لوٹی میں کواں نمبر3سے پلانٹ کوجانے والی 16انچ جبکہ پیرکوہ میں کنواں نمبر15,17اور36کی جنکشن 16انچ قطراور توبہ نوکانی میں اوچ پاورپلانٹ کوپانی فراہم کرنے والی 4انچ قطرکی پائپ لائن کواڑادیاترجمان نے بتایاکہ تربت کے علاقے ملک آبادمیں ریاستی ادارے کے مخبراورراشدپٹھان کے زیردست تربت اورگردونواح میں چوری ڈکیتی اوردیگروارداتوں میں ملوث اعجاز نامی شخص...

امریکی اور ایرانی وزیر خارجہ کے جنیوا میں مذاکرات

امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج اتوار کے روز اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں جوہری پروگرام پر جاری مذاکراتی عمل میں مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ کیری اور ظریف کے درمیان ملاقاتوں کا یہ سلسلہ دو روز پر محیط ہے۔ عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈیل کے لیے ابتدائی فریم ورک کو طے کرنے کی حد 31 مارچ مقرر ہے۔ لندن میں جان کیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ڈیل کے لیے بہت سارا...