یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

پیدراک ،2افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد،کوئٹہ حجام ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز)تربت کے علاقے پیدراک سے لیویز نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو تربت کے علاقے سے لیویز نے 2نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے رکھ دیں۔کوئٹہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حجام کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ کرکے پنجاب کے علاقے سیالکوٹ کے رہائشی نذیراحمد کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے...

ہمارے سیاسی لیڈران گروہیت اور اناپرستی کی سیاست کو ترجیح دےرہے ہیں۔ بی ایس او(آزاد) کانسٹیٹوشنل بلاک

کراچی(ہمگام نیوز) سیاسی عمل ایک کامل کاوش ہے جسے محض چند سرگرمیوں تک محدود نہیں کیا جاسکتا ہے روایتی سیاست کے بجائے شعورو فکرکی بنیادوںپر جہدو جہد کو ترجیح دیتے ہیں۔بی ایس او آزادکانسٹیٹوشنل بلاک کراچی زون بی ایس اوآزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کراچی زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرِ صدارت زونل سکریٹری منعقدہوا جس میں تما م ایجنڈے،گزشتہ تنطیمی رپورٹ ، تنقیدوتعمیر، بلوچ قومی سیاست اور تنظیم کے اندر موجودہ بحران زیربحث رہے دیوان میں موجود تمام ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک ہماری سیاسی و شعوری جد و جہد کے حوالے سے آج کا ہمارا طریقہ کار...

خضدار:لاشوں کی شناخت ہوگئی،بی ڈبلیو ایم کا ہڑتا ل کی اپیل

کوئٹہ(ہمگام نیوز) خضدار سے اتوار کی رات تین تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی مقامی افراد نے خضدار کی تحصیل وڈھ میں لاشوں کی نشاندہی کی اور انتظامیہ کو ان کے بارے میں اطلاع دی۔جس کے بعد پولیس نے تینوں لاشوں کو سول ہسپتال خضدارمنتقل کیا،جہا ان لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ خلیل بلوچ ،لیاقت بلوچ ،عزیز مینگل کے نام سے شناخت ہوگئی۔ شہید خلیل بلوچ ،شہید لیاقت بلوچ کو 20دن پہلے وڈھ سے پاکستانی آرمی نے گھر سے اغواء کئے تھے شہیدعزیز مینگل کو 2دن پہلے وڈھ سے اغواء کیا تھا ۔ان کو رات کو شہید کر کے وڈھ کے مین...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1734دن ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1734دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں قلات سے سیاسی سماجی کارکنان میر داد محمد بلوچ نور محمد بلوچ نے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے کہاکہ مادر وطن بلوچستان کے بے شمار غیر مند بہادر بلوچ فرزندوں نے اپنی دھرتی ماں کی حفاظت وبلوچ قوم کی لاج رکھنے کیلئے اپنے قیمتی جانوں کو قربان کرکے قوم کو ایک راہ دکھائی اور وہ یہ پیغام...

اگروہ کشمیر کےالحاق پرسوال اٹھاتے ہیں توہم بلوچستان کے الحاق کے قانونی حیثیت پرسوال اٹھا سکتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر سبرامنین سوامی

نیودہلی (ہمگام نیوز) کشمیرکے ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہونے کی قانونی حیثیت کے سوال پہ سوامی نے کہا " اگر وہ کشمیر کے الحاق کے قانونی حیثیت کے بارے میں سوال اٹھاتے ہیں تو ہم بلوچستان کے بارے میں یہی سوال اٹھا سکتے ہیں،سندھ کے بارے میں یہی سوال اٹھا سکتے ہیں اور دیگر 400 ایسی ریاستوں کے بارے میں سوال اٹھا سکتے ہیں جو اب پاکستان میں ضم ہوگئے ہیں۔لہذا ہمیں اپنے نقطہ نظر میں محتاط ہونا چاہیے"۔