یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

اسرائیلی حملے میں بلوچ نسل کشی میں سرگرم قابض ایرانی آرمی کا ایک اہم افسر بھی ہلاک

زاہدان(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق زاہدان کے خونی جمعہ...

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو...

زاہدان ، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو...

شہرک دھماکے کی زمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)   بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سےکورٹی فورسز کے تین اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کے علاقے شہرک میں پہاڑی پر واقع فورسز کے اےک مورچے میں گزشتہ رات باردوی سرنگ نصب کیا جب علی الصبح فورسز کے چار اہلکار مورچے میں داخل ہوئے تو دھماکہ سے تین اہلکار ہلاک ایک شدید زخمی ہوا۔یہ بات انہوںنے نامعلوم مقام سے جمعرات کو سیٹلائٹ ٹیلی فون پر این این آئی کو بتائی ۔ترجمان نے مزید کہاکہ سرزمین کی آزادی تک قابض رےاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

قلات و نوشکی میں بڑے پیمانے پہ فوجی نقل و حرکت کی اطلاع

(ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاع کے مطابق قلات نوشکی و سوراب میں بڑی تعداد میں پاکستان فوج کی نفری جمع ہورہی ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان علاقوں میں بڑے پیمانے کی فوجی کارروائی کی تیاری کی جاچکی ہے ، ساتھ گذشتہ دو دن سے قلات و نوشکی کی درمیانی پہاڑی سلسلوں میں پاکستان فوج کی جاسوس طیاروں کی پرواز بھی ہورہی ہے ۔

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1730دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1730دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں نیشنل پارٹی کے سینئر عہدیدار میر لیاقت شاہوانی بلوچ نے اپنے وفد کے ساتھ لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر دہرانے کی ضرورت ہے کہ اس سارے جھگڑے میں حکومت پاکستان کے بارے میں خوش فہمی نہیں ہونی چاہیے ایسا نہیں ہے کہ چین کو پاکستان میں آنے کی کھلی چھٹی دینے سے اس...

نبیل بلوچ کے اہل خانہ کی جانب سے بارہویں روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)نبیل بلوچ کے اہل خانہ کی جانب سے بارہویں دن بھی علامتی بھوک ہڑتال کی گئی آج وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کیمپ کا دورہ کیا انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں گذشتہ بارہ سالوں سے 18ہزار سے زائد بلوچوں کو ایجنسیوں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے اور تین ہزار سے زائد مسخ شدہ لاشیں سڑکوں اور پہاڑوں پر پھینکی گئی ہے اب بلوچستان کے بعد کراچی اور سندھ سے بھی بلوچ طالب علموں اور نوجوانوں کو ایجنسیاں گرفتار کرکے ٹارچر...

شاپک بم دھماکہ ایک ایف سی اہلکار ہلاک،پنجگورمیں فائرنگ ایک ہلاک

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)ضلع تربت کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ضلع تربت کے علاقے شاپک میں نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا جس سے علاقے میں گشت کے حوالے سے سیکورٹی اہلکار وں کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا،پنجگور کے علاقے کرمانی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع پنجگور کے علاقے کرمانی میں فائرنگ کرکے ایک شخص نعیم کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے لیویز...