کوئٹہ(ہمگام نیوز)قلعہ عبداللہ کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قلعہ عبداللہ کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچائی جس کی شناخت ملا عباس کے نام سے ہوئی ۔لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔سوراب کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے2افرادکو اغواء کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سوراب کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے دو افرادثناء اللہ اور امان اللہ کو گرفتار کرلیا اورنامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ دریں ثناء پشین کے علاقے سے...
ہمگام نیوز۔۔۔بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز بدھ مشکے کے علاقے میھی میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا جسکی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے اور ہماری کاروائیاں ایک آزاد بلوچ سماج کے قیام تک جاری رہیں گی۔
کوئٹہ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1775دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی عہدیدار میر امان اللہ زہری نے ٹیلیفون پر لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب ایک ریاست خود ترقی اور جدت سے بھاگتا ہے تو ہمیں کیسے ترقی دے گا یہاں ترقی کا نام صرف ٹارگٹ کلنگ اغواء شدت پسندی مذہبی منافرت دہشتگردی لاقانونیت لوٹ مار کرپشن اور رشوت معصوم...
کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان نے اپنا ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان بلوچ قوم کی نسل کشی میں مصروف ہے روز بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں بلوچستان اور کراچی کے مختلف علاقوں یا ویرانوں میں پھینکی جاتی ہیں ۔توتک سے اجتماعی قبروں کی دریافت پر عالمی دنیاکو پاکستان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اس پر پابندیاں لگانے کے بجائے اسے اقوامِ متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں پھر سے منتخب کرنا مہذب دنیا کی کردار پر سوالیہ نشان ہے۔بی آر ایس او کے ترجمان نے ڈیرہ...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آواران میں دراسکی کور اور کولواہ میں بزداد پمپ کے مقام پر آرمی کے قافلوں پر سرمچاروں نے خود کارہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کی رات نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ آج مشکے میں میہی دمب کے مقام پہ سیکورٹی فورسز کی پانی لے جانے والے اہلکاروں پر حملہ کرکے 2اہلکار کو ہلاک کیا۔25...