چهارشنبه, اپریل 23, 2025

خبریں

تازہ ترین

کراچی کے علاقے عبداللہ گوٹھ سے تین بلوچ لاپتہ کارکنوں کی لاشیں برآمد۔

کراچی(ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے عبداللہ گوٹھ سے تین بلوچ لاپتہ کارکنوں کی لاشیں برآمد۔ تینوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا۔شہدا کی شناخت پولیس نے انکے جیب سے برآمد چٹیوں سے کی جن میں ایک کا نام عبدالرحمان مری اور دوسرے کا نام نجیب اللہ بتایا جا رہا ہے۔ تیسرے کی شناخت ماما قدیر بلوچ نے حمل مری کے نام سے کرتے ہوئے بتایا کہ،حمل مری کو حب چوکی سے تین ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا وہ بلوچ حقوق کے بارےآوازاٹھانے والے کارکن  تھے۔جبکہ نجیب اللہ کو مکران سے اغوا کیا گیا تھا،ان سب کا قصور یہ تھا...

سمندری طوفان نیلوفر کی شدت میں اضافہ،گوادر سے 1060 کلومیٹر کا فاصلہ رہ گیا

ہمگام نیوز محکمہ موسمیات کے مطابق ایک شدید سمندری طوفان گوادر سے جنوب میں 1060 کلومیٹر کے فاصلے پر  ہے۔ محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ’’اس خطے کی موسمیاتی صورتحال اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ شدید سمندری طوفان پیر کی رات تک مزید شدت اختیار کرتے ہوئے ایک انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ اس وقت اس طوفان کا مرکزی دباؤ اندازاً 992 ایچ پی اے ہے، اور ہوا کی مسلسل رفتار اوسطاً 65 سے 75 سے بڑھ کر 85 سمندری میل تک ہے۔‘‘ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ’’بدھ سے جمعہ تک...

شاہ محمد کو اے سی مستونگ نےدو روز قبل گرفتار کیا تھا،صبح اس کی لاش ہسپتال پہنچائی گئی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)ضلع مستونگ کے علاقے کانک کے رہائشی کی لاش کے ہمراہ ورثاءکا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق منگل کی رات محمد امین اپنے بھتیجے شاہ محمد ولد محمد ابراہیم کی لاش لیکر پریس کلب کوئٹہ پہنچ گئے انہوںنے صحافیوں کو بتایا کہ شاہ محمد کو اے سی مستونگ نے دو روز قبل گرفتار کیا تھا منگل کے روز صبح اس کی لاش سول ہسپتال مستونگ پہنچائی گئی اور یہ بتایا گیا کہ شاہ محمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ہے مقتول ڈرائیو ر...

شہید وسیم بلوچ بی آر اے سے منسلک تھے انکی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے اخباری دفاتر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ٹوبہ کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کی پیدل گشت پر گھات لگاکر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ انھوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بی آر اے کے سرمچار وسیم بلوچ ولد شہید ماسٹر عبدالرحمن بلوچ کو قابض فورسز کی جانب سے اغواء کرنے کے بعد...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1772دن ہوگئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)لاپتہ بلو چ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بلوچ یکجہتی کونسلکےمرکزیکعہدیداروں نے لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ااور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچوں کو لاپتہ ااور ان کی تشدد زدہ مسخ شدہ لاشیں پھینکنے والے پاکستانی خفیہ ادارے ہیں جو اس حقیقت کو بے رحمانہ ریاستی دہشتگردی کی تاریکی میں چھپا کر رکھنا چاہتے ہیں اور جو بھی اس تاریکی میں سچائی کی شمع جلانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے سفاکانہ تشدد اور قتل وغارت گری کا نشانہ بنا...