سه شنبه, اپریل 22, 2025

خبریں

تازہ ترین

ناروے: احسان ارجمندی سمیت ہزاروں بلوچ اسیران کی بازیابی کے لیے بلوچ ایکٹوسٹس کا مظاہرہ

اوسلو (ہمگام نیوز)بلوچ ایکٹوسٹ ناروے کے زیر اہتمام اوسلو میں نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے نارویجن بلوچ شہری احسان ارجمندی سمیت دیگر بلوچ اسیران کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظائرین نے انسانی حقوق کے اداروں اور نارویجن گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ نارویجن شہری احسان ارجمندی کی بازیابی کے لئے پاکستانی حکومت پر دباو ڈالے کہ ان کی رہائی عمل میں لائی جاسکیں۔احسان ارجمندی کو 7 اپریل2009 کومکران کوسٹل سے پاکستانی خفیہ اداروں نے اغوا کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔ پانچ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک احسان ارجمندی کی بازیابی کےلئے کوئی عملی اقدامات...

ڈھاکہ: جنگی جرائم میں ملوث سابق امیر جماعت اسلامی بنگلادیش چل بسا

گزشتہ برس خصوصی ٹریبونل نے 1971 میں جنگی جرائم پر 90 برس قید کی سزا دی تھی ڈھاکہ(ہمگام نیوز)جنگی جرائم میں ملوث جماعت اسلامی بنگلا دیش کے سابق امیرغلام اعظم ڈھاکا جیل میں دل کا دورہ پڑنےسے چل بسا۔ بنگلادیش کی 1971 کے جنگِ آزادی میں 8 مہینوں کے دوران تیس لاکھ افراد مارے گئے تھے اور ڈھائی لاکھ کے قریب خواتین کو پاکستانی فورسز نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جن میں انکا ساتھ مقامی آلہ کاروں نے دیا تھا اور کچھ اسی طرح کے الزامات کا سامنا جماعت اسلامی کے امیر غلام اعظم کو تھا جسکے تحت انھیں...

سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کے علاقے ڈنڈار مادگے موڑ پر ہمارے سرمچاروں نے ریاستی فورسز کے قافلے کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بناکر کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کوبتائی۔ ترجمان نے کہا کہ آواران میں پیراندر کے علاقے زومدان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والے ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا جبکہ کچھ دور...

13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے بلوچ سالویشن فرنٹ کی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی ۔بلوچ وطن موومنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں بلوچ عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے بلوچ سالویشن فرنٹ کی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی دکانیں بینک مالیاتی اور تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے بلوچ عوام اور وطن دوست و قوم دوست شہداء گلزمین کے قومی دن کے موقع پر بلوچ سالویشن فرنٹ کی کال پر لبیک کہتے ہوئے اپنی دکانیں اور تجارتی مراکزبند رکھیں ترجمان نے نے کہا ہے کہ 13نومبر بلوچ آزادی کی تاریخ کا ایک...

13 نومبرشہدائے بلوچستان کےموقع پر بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ۔بی ایس ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بلوچ وطن موومنٹ بلوچ گہار موومنٹ اور بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کی قومی نجات کی جدوجہد میں فعال جز کی حیثیت سے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے تنظیمی امور سمیت عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال بلوچ سالویشن فرنٹ کی دوسالہ کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے مختلف ایجنڈے زیر بحث لائے گئے اتحادی پلیٹ فارم کو مزیدموثر متحرک کرنے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ اتحادی تنظیموں کے مابین باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کو سراہا گیا اجلاس...