کوئٹہ ہمگام نیوز
بی ایل اے کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے این این آئی کو فون کرکے کوئٹہ کلی قمبرانی روڑ پہ ایف سی کانوائے پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے کہا کہ آج کوئٹہ میں پاکستانی فورسز بلوچ آبادیوں پہ چھاپہ کے لئے آرہے تھے کہ ہمارے سرمچاروں نے انھیں ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے قمبرانی روڈ پر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار تین اہلکارہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ترجمان نے...
کوہلو(ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاع کے مطابق
آج صبح سے پاکستان آرمی کی جنگی طیاروں نے کوہستان مری کے مختلف علاقوں پہ بمباری کی
قابض دشمن فضائیہ کے طرف سے کی گئی وحشیانہ بمباری سے ہلاکتوں کی اطلاعات بهی ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین شامل ہیں۔
گودار(ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کے رپورٹر کے مطابق کل رات2بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے 12سالہ کمسن عبدالحق رہائش بلنگور کو اغواء کر لیا کمسن عبدالحق ولد ماسٹر لطیف رہائش بلنگور کو قابض ایف سی اور آئی ایس آئی نے اغواء کے بعد گھر والوں کو شدید تشدد کیا کا نشانہ بنایا.واضح رہے کہ عبدالحق بلنگور کا رہا ئشی ہے اور اپنی پڑهائی کے سلسلے میں گودار آئے ہوئے تهے۔
کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1764دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے صوبائی صدر ملک فیصل دہوار اور اپنے کابینہ کے ارکان شیر احمد بنگلزئی آصف ترین فاروق بڑیچ احمد جان دہوار سمیع بلوچ اور رئیس الطاف علیزئی نے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے لواحقین سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنے لئے ہر کوئی جیتا اور مرتا ہے اصل انسان دوست و۳ہ ہوتے ہیں جو اپنے لئے نہیں...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ کہ علاقے ہزار گنجی میں آج صبح کے وقت نامعلوم افراد نے ہزارہ برادری کے 8 افراد کو ایک لوکل بس سے اتار کر ہلاک کردیا جبکہ باقی مسافروں کو چھوڑ دیا۔
ہزارہ برادری کے یہ لوگ روزانہ لوکل بسوں میں ہزار گنجی کے سبزی فروشی کے لیئے آتے تھے اور اسی دوران انھیں نشانہ بنیا گیا۔