تربت (ہمگام نیوز) قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے فاضل بلوچ شہید ہوگئے ہمگام نمائندہ کے مطابق گزشتہ دنوں مغربی بلوچستان مرساد باڈری فورس کے ہاتھوں زخمی ہونے والا بلوچ سرمچار فاضل عرف گہرام بلوچ شہید ہوگئے -تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں قابض ایرانی فورسز نے بارڈر کے نزدیک ایک مسلح تنظیم کے سرمچاروں پر حملہ کیا حملے کے نتیجے میں سرمچار فاضل عرف گہرام شدید زخمی ہوا شہید فاضل بلوچ کے ہمراہ اور چار بلوچ فرزند کو ایرانی فورسز نے گرفتار کرلیا جو کہ بعد از چھوڑ دئیے گئے تھے لیکن فاضل عرف گہرام زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے تین دن کے بعد آج مغربی بلوچستان کے علاقے چابہار کے سرکاری اسپتال امام علی میں شہید ہوا