سه شنبه, جنوري 7, 2025
Homeخبریںایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق متعدد زخمی

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق متعدد زخمی

خاش (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے شہر خاش میں قابض ایرانی دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ فرزند جانبحق جبکہ گاڑی میں سوار دوسرے افراد زخمی ہوگئے ـ
عینی شاہدین کے مطابق ایران کے زیرقبضہ بلوچستان میں سبی، خاش کے دور افتادہ علاقے میں قابض ایران کی درندہ صفت فورسز نے چلتی راہ میں پک اپ سائیپا گاڑی پر اندھا دھند فائر کھول دی۔ گولیوں کی زد میں آ کر ڈرائیور قاسم حسنزھی ولد عبدالحمید بلوچ موقع پر ہی جانبحق ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت ہسپتال پہنچا دیا ـ

یاد رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے قابض ایران کی ظلم و جبر مغربی مقبوضہ بلوچستان میں جاری ہے جس کے نتیجے میں صرف رواں دو ہفتے کے دورانیے میں چھ بلوچ فرزند ان بدمعاش فورسز کی درندگی کا شکار ہو کر اپنی زندگی سے محروم ہو گئے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز