واش (ہمگام نیوز)آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش/خاش کے بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ نوجوان جانبحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 29 اپریل کو واش بازار کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے ایک پیجوٹ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 30 سالہ شعیب جمالزئی سر میں گولی لگنے سے موقعے پر ہی جانبحق ہوگئے۔ ـ مسلح حملہ آور قتل کی واردات سرانجام دینے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔