یکشنبه, دسمبر 22, 2024
Homeخبریںایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4...

ایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 سالہ بچی جانبحق

پہرہ ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے شہر بمپور کے علاقے پہرہ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار سالہ بلوچ بچی جانبحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آج بمپور کے علاقے پہرہ میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار سالہ بچی کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معصوم بچی اپنے کنبے کے ساتھ تھی اور اس کا خاندان کے دیگر افراد فائرنگ کے نتیجے میں بال بال بچ گئے۔
ـ
واضح رہے ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کو قابض ایرانی دہشتگرد آرمی آٰئی آر جی سی نے بلوچ عوام کے لیئے مثل جہنم بنادیا ہے۔

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے پروردہ ڈیتھ اسکواڈ گروپ بلوچستان میں دھندناتے پھرتے ہیں وہ جب اور جہاں چاہیں سپاہ پاسداران انقلاب کے حکم پر کسی بھی معصوم بلوچ شہری کی جان لے سکتے ہیں ۔

ـ یاد رہے کہ جب سے امریکا نے باقاعدہ طور قابض ایران کی درندہ صفت آرمی IRGC کو ایک دہشتگرد تنظیم ڈکلیئر کیا ہے تب سے لے کر آج تک آئی آر جی سی اور اس کے کارندے مغربی مقبوضہ بلوچستان میں سرے عام محکوم بلوچوں کا قتل عام کر رہے ہیں اس وحشتناک صورتحال پر تمام عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں ـ جس کے خلاف قوم دوست بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو اپنا قومی کردار کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز