خاش ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق خاش شہر کے مرکزی بازار میں دو بلوچ بھائی گیس اور پیٹرولیم کا کاروبار کر رہے تھے کہ قابض ایرانی پولیس نے دو بلوچ بھائیوں کے دکان پر چھاپہ مار کر دونوں کو گرفتار کرکے لے گئے
عینی شاھدین کے مطابق دونوں بھائی حفیظ اللہ مرادزہی فرزند عبدالرحیم اور اسکے جوان بھائی ایرج مرادزہی کو ان کے چچا کے سامنے گرفتار کرکے لے گئے جیل میں ڈال دیا گیا بنا کسی قصور و جرم کے دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں نزدیکی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیے گئے
تاہم ایک بھائی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت کے بارے میں اس سے قبل کہنا مشکل ہے کیوں کہ دونوں اس وقت نیم مردہ ہیں اور ایک بھائی کی حالت شدید تشویش کی حالت ہے ـ
یاد رہے کہ گزشتہ دن ایک بلوچ طالبعلم کو تہران میں چاقو سے نا معلوم افراد نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا اس سے پہلے دو بلوچ جوانوں کو بدر عباس میں ایک کشتی میں ایرانی ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا ایک بلوچ کی پھانسی سمیت گزشتہ دو ہفتوں میں ایران نے دس بلوچ جوانوں کو بلا وجہ فائرنگ کرکے شہید کر دیا اور آج دو بھائیوں کو قابض ایرانی پولیس نے گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔