یکشنبه, دسمبر 22, 2024
Homeخبریںمغربی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ایران...

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ایران کی دو فوجی ہلاک

سرباز ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جکیگور مرزی میں نا معلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے قابض ایران کے سرحدی محافظ دستے کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ” ایرنا ” نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سرحدی محافظ فورس کو اطلاع ملی تھی کہ جکیگور مرزی میں چند نا معلوم مسلح افراد گشت کر رہے ہیں۔ ان کا تدارک کرنے سکیورٹی اہلکاروں کا ایک دستہ ان کے پیچھے روانہ کیا گیا جہاں جکیگور کے علاقے مرزی کے مقام پر مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔

فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں سرحدی محافظ فورس کے ایک افسر احمد رضائی جبکہ ایک سپاہی احمد توکلی ہلاک ہوگئے۔ دریں اثنا قابض ایران کے ایک پولیس افسر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ایرانی عام انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ان اہلکاروں کی ہلاکت دشمنوں کی طرف سے سازش کی ایک کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز