یکشنبه, دسمبر 22, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے میں مسلح تصادم، فائرنگ کے...

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے میں مسلح تصادم، فائرنگ کے تبادلے میں 4 بلوچ فرزند شہید

پروم (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح تصادم، فائرنگ کے تبادلے میں 4 بلوچ فرزند شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم کلگ کور یار محمد بازار میں بلوچ سرمچاروں اور قابض پاکستانی فوج اور علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے مابین رات کو شروع ہونےوالی مسلح جھڑپ دیر تک جاری رہی جس کے نتیجے میں 4 بلوچ فرزند شہید ہوگئے۔

جس وقت بلوچ سرمچار علاقے میں پہنچے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے پہلے سے وہاں موجود تھے جنہوں نے بلوچ سرمچاروں پر حملہ کردیا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ قابض پاکستانی فوج بھی علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کی مدد کو پہنچی۔

پاکستانی فوج اور مسلح علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی بھی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم حتمی طور پر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ دشمن کو پہنچنے والی نقصانات کی نوعیت کیا ہے۔

شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کی شناخت نور احمد ولد شیردل، نواز ولد حاجی غلام حسین، عبدالمالک ولد حاجی غلام حسین سکنہ پروم اور مومن ولد محمدعظیم سکنہ سلو بلیدہ سے ہوئی ہے۔ نواز اور عبدالمالک ولد غلام حسین سگے بھائی ہیں۔ شہید ہونے والے چاروں سرمچاروں کا تعلق بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بی ایل ایف سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز