یکشنبه, دسمبر 22, 2024
Homeخبریںچھابہار:ایرانی فورسز نے بلوچ اہلسنت کی مسجد اور گھروں کو بلڈوزکرکے گرادیا

چھابہار:ایرانی فورسز نے بلوچ اہلسنت کی مسجد اور گھروں کو بلڈوزکرکے گرادیا

چھابہار(ھمگام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابھار کے ایک چھوٹے سے قصبے “کورسر ” میں قابض ایرانی پولیس،سپاہ،نیرو اور دوسرے فورسز نے مقامی میونسپلٹی کی مدد سے 15 سال سے تعمیر شدہ بلوچ اہلسنت کی مسجد جو کہ حضرت جعفر صادق کے نام سے مشہور تھے ، سمیت کئی بلوچ آبادیوں کو بلڈوزر کرکے گرادیا انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ایکٹوسٹ کمپین “دی بلوچ فعالین ” کے ابتدائی رپورٹ کے مطابق پندرہ سال سے یہاں آباد بلوچ اہل سنت اس مسجد میں عبادت کیلئے جایا کرتے تھے، تاہم ان کے مطابق پولیس حکام اور بلدیہ کے اہلکاروں نے مسجد سمیت کئی دیگر گھروں کوبھی مہندم کرنے کی کوئی مناسب جواز پیش بھی نہ کرسکے ـ
انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں سے قابض ایرانی شیعہ ملا ملٹری حکمرانوں نے بلوچ اہل سنت کے کئی مساجد کو بلا کسی مناسب جواز کے مہندم کر دیا گیا ہیں۔ لیکن عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور بلوچ قوم پرستی کے نام پر سیاست کرنے والے کچھ مخصوص گروہ کی جانب سے ایران کی اس قسم کے بڑھتے ہوئی مظالم پر مسلسل خاموشی تشویشناک ہیں۔یادرہے مغربی بلوچستان میں مقیم بلوچ قوم پر ایرانی ریاست کی جانب سے نسلی و قومی بنیادوں پر تعصب کی وجہ سے ان کے ساتھ قومی و مزہبی تفریق کرکے بے شمار قسم کے مظالم ڈھائے جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز