اسلام آباد ( ہمگام نیوز) نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہناہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے پر بضدہے، آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ بیوروکریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف نے مانگ لیں ،ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف نے بیورو کریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے،آئی ایم ایف نے شفافیت اور احتساب کیلئے الیکٹرونک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ بینک میں اکاﺅنٹس کھلوانے سے پہلے بیوروکریسی کے اثاثے چیک کئے جائیں گے ،بیورو کریسی کے اکاﺅنٹس کھولنے کیلئے بینک ایف بی آر سے معلومات لے سکیں گے ،بینک اکاﺅنٹس کھولنے کیلئے 17 سے 22 گریڈ کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گے ۔