یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںآئی ٹی یونیورسٹی ژوب کیمپس کے ڈائریکٹر نے لوٹ ئمار کا بازار...

آئی ٹی یونیورسٹی ژوب کیمپس کے ڈائریکٹر نے لوٹ ئمار کا بازار گرم کر رکھا ہے: پی ایس ایف

ژوب (ہمگام نیوز) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں آئی ٹی یونیورسٹی ژوب کیمپس میں انتظامی معاملات پر شدد تحفظات کا اظہار کرتے ہوے کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ژوب کیمپس لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

ادارے میں منظور لوگوں کی تقرریاں کی جارہی ہیں اور اکثر نوکریاں ایک ہی خاندان کے افراد میں بانٹی جارہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی فنڈ کے تحت ٹور پار جانے والے طلباء تک سے روپے بٹورے گئے۔ اس کے علاوہ ادارے کی ترقیاتی فنڈز سے انتظامیہ اپنی جیب بھر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جب انتظامیہ کی کرپشن پر طلباء کی جانب سے آواز اٹھائی گئی تو انہیں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، یہاں تک کہ اکیڈمکس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طالب علم کا پرچہ پھاڑ کر اس کا مستقبل تاریک کرنے کی مذموم کوشش کی گئی، جس پر طالب علم کو ہی ڈسپلن کمیٹی میں طلب کیا جارہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ادارے میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ طلباء کیلئے ایک ہی نس میسر ہے جبکہ لائبریری اور سہولیات کے نام پر طلباء سے فیسیں وصولی جارہی ہیں مگر لائبریری کو اب تک فعال تک ہی نہیں کیا جاسکا ہے۔

بیان میں آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ژوب کیمپین میں جاری بد عنوانی، کرپشن اور طلباء کے ساتھ جاری ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے اور ملوث افراد کا محاسبہ کیا جائے۔ اس حوالے سے پی ایس ایف جلد ہی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی اور طلباء کو اگر مزید ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا تو پی ایس ایف طلباء کے آئینی اور جمہوری حقوق کا دفاع کرنے کیلئے سخت اقدام اٹھانے میں حق بجانب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز