جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںآج شام 04:00 بجے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے ایک پُرامن ریلی نکالی...

آج شام 04:00 بجے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے ایک پُرامن ریلی نکالی جائے گی ، بی وائی سی

شال: (ہمگام نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے توسط سے ایک اعلامیے میں بی وائی سی کی جانب سے کہا گیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پورے بلوچستان میں بلوچ راجی مچی کے خلاف جاری ریاستی دہشتگردی اور بربریت کے خلاف آج کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

واضح رہے کہ بلوچ راجی مچی اس وقت گوادر میں دھرنے کی صورت میں جاری ہے اور ریاست بوکھلاہٹ میں اپنی پوری طاقت اور مشینری کو نہتے بلوچ عوام کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

ہم کوئٹہ کے باشعور عوام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر بلوچ نسل کشی اور بلوچ راجی مچی کے خلاف ریاستی دہشتگردی کے خلاف اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔

وقت: شام 4 بجے

تاریخ: 29 جولائی بروز پیر

مقام: بلوچستان یونیورسٹی سریاب روڈ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز