دی آسٹریلین اخبار کے مطابق حکام نے اطلاع دی ہے کہ جنگل کی بے قابو آگ “تباہ کن” سطح پر پہنچ گئی ہے۔
حکام نے ریاست کے مغرب میں رہنے والے تقریباً 30 ہزار افراد سے فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہنگامی معلومات اور انتباہات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ایمرجنسی ویب سائٹ نے بھی خبردار کیا ہے کہ آگ بڑھ سکتی ہے اور سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔
22 فروری کو وکٹوریہ ریاست کے مغرب میں جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، اور حکام نے اعلان کیا کہ ہوا سے شعلوں کا رخ شمال مشرق کی طرف مڑ گیا اور علاقے کے آس پاس کی بستیوں کو آگ لگنے کا خطرہ ہے۔
حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے آغاز سے اب تک 19 ہزار 500 ہیکٹر سے زائد آراضی راکھ کا ڈھیر بن چکی ہے۔
آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے بھی گرم اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے، اس لیے 28 فروری کو آگ کے “تباہ کن” سطح تک پہنچنے کا خطرہ ہے۔