دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںآل مری قومی اتحاد کی جانب خضدار میں سانحہ بارکھان کے...

آل مری قومی اتحاد کی جانب خضدار میں سانحہ بارکھان کے خلاف احتجاج

خضدار( ہمگام نیوز ) آل مری قومی اتحاد خضدار بارکھان سانحے کے خلاف کمپلیکس خضدار سے ایک ریلی نکالی گئی.

ریلی پرس کلب پہنچتے ہی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان میں ایک خاتون اور ان کے دو بچوں کو جس سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے کنویں میں پھینکا گیا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.

مقررین کا کہنا تھا خان محمد مری گزشتہ کئی سالوں سے اپنی بچوں کی بازیابی کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھاتا رہا ہے. عدالتوں سے اپیل کی لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا پھر ان کی اہلیہ نے قرآن کا واسطہ دے کے عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل سے رہائی کی اپیلیں کرتی رہی اس کے باوجود نہ حکومت کی آنکھیں کھلی اور نہ انسانوں کو رحم آیا بالآخر وہی ہوا جس کا یقین تھا.

انہوں نے مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت انسان عبدالرحمن کھیتران کو گرفتار کرکے ان معصوم بچوں اور ان کے والدہ کا حساب لیا جائے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز