دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںآواران:بازار میں دھماکا ،تین افراد ہلاک،13زخمی

آواران:بازار میں دھماکا ،تین افراد ہلاک،13زخمی

آواران (ہمگام نیوز) آواران کے مین بازار میں نئے اڈے کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 13زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق آواران کے مین بازار میں نئے اڈے کے قریب اچانک زور دار دھماکے کے آواز سنی گئی اور علاقے سے دھویں کے بادل بھی اٹھتے دکھائے دینے لگے۔ دھماکے کی خبر ملتے ہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ریسکیو اہلکار بھی جائے حادثہ سے زخمیوں اور مرنے والوں کو ہستپال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔دھماکے کے بعد موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 13زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 5کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز