چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںآواران:نیشنل پارٹی کے امیدوار خیرجان بلوچ پر حملہ

آواران:نیشنل پارٹی کے امیدوار خیرجان بلوچ پر حملہ

آواران (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے علاقے آواران میں سابق ناظم خیرجان بلوچ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ،ان پر فائرنگ کی اور راکٹ کے گولے داغے، تاہم وہ محفوظ رہے۔

خیرجان بلوچ آواران اور پنجگور میں مشتمل بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 سے نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں۔وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے ان کے گھر آئے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا ۔

آواران لیویز کے مطابق ہفتہ کو آواران کی تحصیل جھاو سے تقریبا بارہ کلومیٹر دور لنجار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی اور یکے بعد دیگر دو راکٹ کے گولے بھی داغے۔ اس گھر میں نیشنل پارٹی کے رہنما سابق ناظم آواران خیرجان بلوچ ٹھہرے ہوئے تھے ۔فائرنگ اور راکٹ کی دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا اور خوف و وہراس پھیل گیا ۔خیرجان بلوچ کی حفاظت پر لیویز کے چھ اہلکار تعینات تھے ۔لیویز اہلکاروں کی جوابی کاروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ۔اس حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز