چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںآواران: دل جان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف کل سیمینار کا...

آواران: دل جان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف کل سیمینار کا اعلان، سمی دین بلوچ کی عوام سے شرکت کی اپیل

آواران(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران میں جاری دلجان بلوچ کے جبری گمشدگی کے خلاف دھرنے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما سمی دین بلوچ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنے کے مقام پر منعقد ہونے والے سیمینار میں بھرپور شرکت کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سمی دین بلوچ نے کہا کہ دل جان بلوچ سمیت جبری گمشدہ افراد کا مسئلہ ایک قومی المیہ ہے، اور اس کے روک تھام کے لیے عوام کی شمولیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار نہ صرف متاثرہ خاندان کی آواز کو بلند کرے گا بلکہ اس ظلم کے خلاف یکجہتی کے پیغام کو بھی مضبوط کرے گا۔

سیمینار کی تفصیلات:
وقت: صبح 10 بجے
دن: بدھ
تاریخ: 27 نومبر 2024
مقام: دھرنا کیمپ، آواران

سمی دین بلوچ نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے مظلوم خاندانوں کا ساتھ دیں اور انصاف کے مطالبے کو تقویت دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز