آواران (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق دو بلوچ فرزند فورسز کی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق آواران دراسکی چوکو کا رہائشی زمان ولد عظیم اور اللہ بخش ولد مراد آج قابض پاکستانی فورسز کی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔
یاد رہے قابض پاکستانی فورسز نے زمان ولد عظیم کو 29 اپریل 2018 میں آواران کے علاقے دراسکی چوکو سے اغوا کیا تھا جبکہ اللہ بخش کو 27 فروری 2018 میں قابض فورسز نے آواران مین بازار سے اغوا کرکے کیمپ منتقل کردیا تھا۔