آواران (ہمگام نیوز) پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر آواران سے پاکستانی فوج نے ایک بلوچ نوجوان کو ملٹری کیمپ طلب کرنے کے بعد اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ نوجوان ظریف ولد غمشاد سکنہ مالار کو پاکستانی فوج نے کیمپ طلب کرنے کے بعد اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
جبری گمشدہ نوجوان کو 13 اپریل 2024 کو گیشکور، آواران ملٹری کیمپ میں طلب کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے جسکے حوالے سے تاحال فیملی کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔