دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںآواران: فورسز و بلوچ سرمچار کے درمیان جھڑپ،دو بلوچ فرزند شہید

آواران: فورسز و بلوچ سرمچار کے درمیان جھڑپ،دو بلوچ فرزند شہید

آواران (ہمگام نیوز)آواران میں ریاستی ڈیتھ و فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ فرزند شہید ہوئے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز آواران کے علاقے پیراندر گرائی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے بلوچ سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی تو اسی دوران بلوچ سرمچاروں اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان شدید نوعیت کا جھڑپ شروع ہوا ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی کمک کے لئے پاکستانی فوج کا ایک بڑا قافلہ بهی آپہنچا جس سے جھڑپ کافی دیر تک جاری رہا جسکے نتیجے میں پاکستانی فوج و ڈیتھ اسکواڈ کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ مادر وطن کی دفاع میں دو بلوچ سرمچار خیر بخش عرف شبیر ولد هان جان رہائشی پیراندر اور ولی عرف عمر جان ولد باهوٹ رہائشی پیراندر آواران شہید ہوگئے –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز