آواران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے کولواہ کنیچی میں پاکستانی فورسز کا پہاڑی علاقے کا گھیراؤ، نامعلوم مسلح افراد کا پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں.
تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح پاکستانی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے کولواہ کنیچی کئور میں پاکستانی فورسز نے بڑے پیمانے پر پہاڑی سلسلے کا رخ کیا جہاں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں.
علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے کولواہ کنیچی فورسز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے میں جارحیت کی تھی اور مقامی لوگوں کو زبردستی لے کر پہاڑوں کی جانب رخ کیا جہاں فورسز پر ایک بار پھر حملہ ہوا اور جھڑپوں کا سلسلہ دیر تک جاری رہا.
مزید اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کمک کیلئے گیشکور سے مزید نفری بلا لی ہے اور آخری اطلاعات آنے تک پاکستانی فورسز پہاڑی سلسلے کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں.