سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںآواران کے علاقے سے جبری طور پر اغواء بلوچ فرزند قدیر بلوچ...

آواران کے علاقے سے جبری طور پر اغواء بلوچ فرزند قدیر بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

(ہمگام نیوز) ‏آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر آواران سے قابض پاکستانی فورسز اور انٹیلی جنس کے اہلکاروں کے ہاتھوں 21 دسمبر 2019 کو جبری اغواء ہونے والے آواران کے رہائشی قدیر ولد برکت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے بلوچ فرزندوں کی بازیابی کے لئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے اپنے اعلامئیے میں آواران سے حراست میں لئے جانے والے بلوچ فرزند کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

ابھی بھی مقبوضہ بلوچستان میں قابض فورسز کی جانب سے اغواء نما گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئے روز مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ فرزند قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغوا ہو کر اذیت گاہوں میں منتقل کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز