یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںائیرپورٹ روڈ تھانے کے حوالات میں قیدی کی پراسرار موت معمہ بن...

ائیرپورٹ روڈ تھانے کے حوالات میں قیدی کی پراسرار موت معمہ بن گئی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں قائم ائیرپورٹ روڈ تھانے کے حوالات میں قیدی کی پراسرار موت معمہ بن گئی-اہل خانہ نے الزام عائد کیاہے کہ ظہوراحمد پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی –
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پولیس تھانے میں 28دسمبر کو پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے قیدی ظہور احمدکے بھائی جمیل احمد کے مطابق 28دسمبر میں نے اپنے بھائی ظہور احمد کو ناشتے کیلئے بھیجا کچھ دیر بعد گلی میں شور شرابہ ہوا جب میں باہر نکلا تو کچھ لوگوں نے ظہور احمد کو جھکڑ رکھا تھا دریافت کرنے پر لوگوں نے بتایاکہ ہمارے ہاں چوری ہوئی ہے اور ایف آئی آر میں آپ کے بھائی کانام شامل ہے جس پر میں نے ان سے کہاکہ ایسی بات ہے تو میں خود اپنے بھائی کو تھانے لیکر آؤں گا میں نے موٹرسائیکل نکالی اور بھائی لیکر تھانے کی طرف روانہ ہوا جہاں راستے میں مجھے ایس ایچ اوائیرپورٹ روڈ عجب کاکڑ پولیس نفری کے ہمراہ ملے اور وہ میرے بھائی کو اپنے ساتھ لے گئے ایس ایچ او نے بتایاکہ اس پر چوری کاالزام ہے ہم تفتیش کرینگے آپ رات کو تھانے آجائیں جب میں رات کو تھانے پہنچا تو وہاں کے سنتری نے مجھے کہاکہ تھانے میں آگ لگی ہے آپ اندر نہیں جاسکتے جس کے بعد میں نے قریب ہوٹل سے بھائی کیلئے بریانی خریدی اور لاکر تھانے کے پولیس اہلکاروں کو دی اور ان سے کہاکہ اگر بستر کی ضرورت ہے تو میں اپنے بھائی کیلئے بستر بھی لاؤں گاجس پر پولیس اہلکاروں نے کہاکہ بستر ہم خود دینگے اورمیں گھر چلا گیا رات کو 11بجے ایس ایچ او عجب کاکڑ میرے گھر آیا اور مجھے ساتھ لیکر عالمو چوک چوک پہنچے یہاں انہوں نے بتایاکہ میرے بھائی ظہوراحمد نے اپنے آپ کو آگ لگا کر خودکشی کرلی ہے میں نے دریافت کیاکہ پولیس نے تو تلاشی لی ہے ان کے پاس ماچس کہاں سے آیا میرابھائی تو سگریٹ یا نشہ بھی نہیں کرتا تھا کہ ان کی جیب سے کوئی ماچس ملے جس کے بعد ہم پولیس کے ہمراہ سی ایم ایچ پہنچے وہاں پولیس نے دور سے مجھے میرے بھائی ظہوراحمد دکھایااور کہاکہ دعا کرے۔رات گئے پولیس نے اطلاع دی کہ آپ کا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں جمیل احمد کہتے ہیں کہ ہم سول ہسپتال آئے تو یہاں میڈیا نمائندے بھی پہنچے ہوئے تھے انہوں نے الزام لگایاکہ قریب کھڑے اہلکاروں نے دھمکی دی کہ اگر میڈیا کو کچھ بتایا تو آپ پر بھی ایف آئی آر کٹ جائے گی میں اپنے بھائی کے غم میں تھا انہوں نے خدشہ ظاہر کی کہ حوالات میں ظہورا حمد کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ جھلس کر جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاکہ انہیں انصاف فراہم کیاجائے ان کے بے گناہ بھائی کو قتل کیاگیاہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس سید فدا حسین شاہ نے آن لائن کوبتایاکہ ائیرپورٹ روڈ تھانے کے حوالات میں قیدی کی ہلاکت سے متعلق ایس پی ہیڈکوارٹرزین عالم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔اس واقعہ میں ملوث کسی کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی انہوں نے پولیس کے مبینہ دھمکیوں کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ پولیس شفاف تحقیقات پریقین رکھتی ہے قانون سے کوئی بالا ترنہیں ہے جس کے ساتھ بے انصافی ہوئی ہے ہم انہیں انصاف دلائیں گے۔واضح رہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے واقعہ میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت 4اہلکاران کو معطل کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز