Homeخبریںاب اگر کسی بھی شہری کو بغیرجرم کے جبری اغواکیاگیاتو اس کا...

اب اگر کسی بھی شہری کو بغیرجرم کے جبری اغواکیاگیاتو اس کا گھیراوگے،؛منظور پشتین

کراچی (ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے مطابق پشتون تعفظ موومنٹ کے کامیاب عوامی جلسے سے منظور پشتین کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہداری ہوتی ہے مگر پاکستانی ریاست میں بہت ظلم ہو رہا ہے اور اب اس کا جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے لوگوں کو جبری اغوا کر رہے ہیں اور مظلوم نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔منظور پشتین نے کہا، ’’ راستے میں جو بھی ہاتھ ہماری میں حمایت میں اٹھا، اسے ریاستی اداروں نے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی ایم کے جلسے میں پہنچنے کیلئے مختلف شہروں سے عوام جب کراچی پہنچے تو انھیں راستے میں رینجر نے مختلف ناکوں پر سختی سے نہ صرف روکاگیابلکہ بعض لوگوں پر تشدد کرکے ان کی موبائل بھی توڑی گئی تاکہ لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرکے جلسے کو ناکام بنایا جائے ۔ جس کے ردعمل میں منظور پشتین صاحب نے کہا کہ میں نے کراچی والوں سے سوال کیا کہ یہاں مہمان نوازی ایسی ہوتی ہے ؟ اور اگر وہ کبھی وزیرستان ائے تو انہیں بتائیں گے کہ مہمان نوازی کیسی ہوتی ہے؟ منظور پشتین کا مزید کہنا تھا، ’’کہ ریاست کی طرف سے کسی بھی شہری کو بھی بغیر جرم کے گرفتار کیا گیا تو اس کا گھیراؤ کریں گے۔ جنرل مشرف اور اس کا ساتھ دینے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔
منظور پشتین نے پی ٹی ایم کے مستقبل کا سیاسی پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’راؤ انوار، احسان اللہ احسان اور پرویز مشرف ہمارا ٹارگٹ ہیں۔ تیاری کر لو پھانسیاں دینے کا وقت آگیا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو مشرف کے ساتھ ہے وہ اسی کی پالیسی پر چلتا ہے۔ منظور پشتین نے شرکاء سے سوال کیا کہ ’کیا اب آپ اس آواز کو دبا دیں گے ؟ ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ ساٹھ گھنٹے سے نہیں سویا ہوں مگر یہاں عوامی جزبے کو دیکھ کر تروتازہ ہوگیا ہوں۔

Exit mobile version