پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںادریس جان مینگل کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : لواحقین...

ادریس جان مینگل کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : لواحقین کی اپیل

 

نوشکی ( ہمگام نیوز ) 12 دسمبر 2019 کو ڈیرہ غازی خان پنجاب سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قادر آباد نوشکی کا رہائشی ادریس جان مینگل کے لواحقین نے اپیل کی ہے کہ ادریس جان مینگل کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے ۔

لواحقین نے مزید کہا کہ اگر مغوی پر کوئی الزام عائد ہے تو اُسے ریاست کی ہی عدالتوں میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اس طرح کسی کو بغیر کسی جُرم کے قیدخانوں میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے

واضح رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں، جس میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔

ادریس جان مینگل کے لواحقین نے انسانی حقوق کے علمبرداوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ادریس جان مینگل سمیت تمام بلوچ مغوی افراد کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرکے انسان دوستی کا ثبوت دیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز