جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںاراکین بلوچستان اسمبلی بلوچوں کے خون کا سودا نہ کریں، متحدہ قومی...

اراکین بلوچستان اسمبلی بلوچوں کے خون کا سودا نہ کریں، متحدہ قومی موومنٹ

لندن(ہمگام نیوز)  متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے اپنے ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف بلوچستان اسمبلی کی قرارداد کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ندیم نصرت نے کہاکہ اگر بلوچستان اسمبلی کے ارکان واقعتا سچا بلوچ خون رکھتے ہیں تو پہلے وہ اس سوال کا جواب دیں کہ بلوچستان اسمبلی کے ان نام نہاد بہادر ارکان اسمبلی نے بلوچستان کے ہزاروں شہید اورلاپتہ افراد کیلئے کب اور کتنی مذمتی قراردادیں پیش کی ہیں؟

انہوں نے کہاکہ اگر بلوچستان اسمبلی کے یہ نام نہاد غیرت مند ارکان واقعی غیرت مند ہوتے تو بلوچستان میں بہائے جانے والے معصوم بلوچوں کے خون ناحق پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے نہیں رہتے اور سرکاری ایجنسیوں کے ترجمان بن کر قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بیان نہیں دیتے۔

جنہوں نے ہمیشہ ملک کے مظلوم عوام کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حمایت کی اوران پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ہمیشہ احتجاج کیا۔

احتجاجی ریلیاں اور اجلاس کئے اور سینکڑوں بیانات بھی دیئے ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ بلوچستان کے غریب بلوچوں کے خون کا سودا کرکے بلوچستان اسمبلی کے ارکان بننے والےالطاف حسین کے جرات مندانہ بیانات اور تقاریر پر انگلی اٹھانے کے بجائے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز