ارجنٹائن:(ہمگام نیوز) مشہور برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن لیئم پین کی بیونس آئرس، ارجنٹائن کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث اچانک موت نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
پین ہوٹل کے کمرے میں غیر معمولی رویے کا مظاہرہ کر رہے تھے، جس کے بعد ہوٹل کے عملے نے ہنگامی مدد کے لیے کال کی، مگر افسوس کہ حادثے سے بچا نہ جا سکا۔
لیئم پین ارجنٹائن میں سابق بینڈ میٹ نائل ہوارن کے کنسرٹ کے لیے موجود تھے۔ ان کی موت کی خبر سن کر مداح ہوٹل کے باہر جمع ہو گئے، جہاں انہوں نے شمعیں روشن کیں اور پین کے گانے گنگنا کر ان کو یاد کیا۔