بیروت (ہمگام نیوز) اردن نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلوانے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ بھی اپنا سفیر عمان بھیجنے سے گریز کرے۔
وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیروں کے دوطرفہ تبادلے کا معاملہ اب غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے سے مشروط ہے۔
عمان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے تناظر میں اردن کے اندر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر عمان میں تعینات اسرائیلی سفیر دو ہفتے قبل اسرائیل چلے گئے وہ بھی اب صرف غزہ میں جنگ بندی کی صورت میں ہی واپس آ سکیں گے۔