پنجگور (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق پنجگور سے لاپتہ ہونے والے ارسلان اسلام کی اہلخانہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے ارسلان اسلام جس کا تعلق پنجگور کے علاقے وشبود سے ہے وہ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ وشبود کے علاقے میں ایک پراویٹ اسکول پجار میں شام کے وقت بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں گزشتہ روز 2024-5-14 کو پجار سینٹر پڑھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اپنے ساتھ لے گئے وہ منگل کے دن سے آج بھی لاپتہ ہیں۔

ہم تمام مکاتب فکر لوگوں اور پنجگور کے باشعور انسان دوستوں سے اپیل کرتے ہیں کے وہ ارسلان کی سہی سلامت بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔