شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںارومیہ: قابض ایران کا عوامی انتقام، تین کرد شہری پھانسی پر چڑھا...

ارومیہ: قابض ایران کا عوامی انتقام، تین کرد شہری پھانسی پر چڑھا دیے گئے

ارومیہ (ہمگام نیوز) قابض ایرانی ریاست نے آج صبح 25 جولائی 2025 کو مقبوضہ مشرقی کردستان کے شہر ارومیہ کی جیل میں تین کرد شہریوں کو مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی۔

ذرائع کے مطابق پھانسی پانے والے شہریوں کی شناخت ادریس علی ولد صالح، آزاد شجاعی ولد عبدالرحمن اور رسول احمد رسول ولد احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان پر موساد سے روابط اور ایران کے خلاف جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ان الزامات کے ثبوت نہ عوام کے سامنے لائے گئے اور نہ ہی عدالتی شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ قابض خامنہ ای حکومت اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ میں ہونے والے فوجی اور انٹیلی جنس نقصانات کے بعد شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے، اور ان پھانسیوں کے ذریعے عوام میں خوف پھیلانے اور مزاحمتی آوازوں کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

خیال رہے کہ ایران کی قابض تھیوکریٹک ریاست ماضی میں بھی نسلی اقلیتوں، بالخصوص بلوچوں، کردوں اور عربوں کو ریاستی ظلم و جبر کا نشانہ بناتی رہی ہے، جنہیں اکثر مبہم الزامات کے تحت پھانسی یا جبری گمشدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز