شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںاستاد رفیق بلوچ، معروف بینجو نواز، انتقال کر گئے

استاد رفیق بلوچ، معروف بینجو نواز، انتقال کر گئے

تُربت (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق، استاد رفیق بلوچ چند روز قبل ڈیرہ غازی خان میں ہونے والی بین‌الصوبائی ثقافتی ہم‌آہنگی کانفرنس میں ایک شاندار پرفارمنس کے بعد کوئٹہ واپس جا رہے تھے کہ لورالائی کے قریب ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

استاد رفیق بلوچ نے بلوچی ساز “بینجو” کو نئی شناخت دی اور اسے بلوچ ثقافت اور موسیقی کی علامت بنا دیا۔

ان کا فن نہ صرف بلوچستان بلکہ دنیا بھر میں بلوچ موسیقی کی پہچان بن گیا۔

ان کی دھنیں اور نغمے بلوچ قوم کی روح، درد اور خوبصورتی کی عکاسی کرتے تھے۔

استاد رفیق بلوچ کا کردار بلوچی ثقافت، موسیقی اور زبان کے فروغ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز