استنبول (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بشمول اراکین پارلیمنٹ،کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے رہنما عبداللہ اوکلان پر عائد مکمل نظر بندی کے خلاف ایک بین الاقوامی وفد استمبول پہنچ گیا

یاد رہے کہ عبداللہ اوکلان کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما ہیں جنہیں 1999 میں گرفتار کیا گیا اور 2002 میں انہیں تا حیات جیل کی سزا سنا دی گئی ۔ جو کہ ترکی کی جزیرہ امرالی جیل زیر حراست میں ہیں ۔

جنہیں اب تقریباً 35 مہینوں سے میں مکمل طور پر غیر مواصلاتی حراست کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مختلف یورپی جمہوری جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے اوکلان کی قید و نظر بندی کو ختم کرنے کی ضرورت اور کرد مسئلے کے پرامن اور مستقل سیاسی حل کے لیے عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ۔

اس وفد کا پہلا دورہ اسرین لاء آفس کا تھا، جہاں اوکلان کے وکلاء نے انہیں امرالی میں ہم خیالوں کے ساتھ رابطے کی کمی اور ترکی کی قید کی پالیسی کے حوالے سے بین الاقوامی میکانزم کی خاموشی کے بارے میں آگاہ کیا۔

وفد نے ترکی اور خطے پر حل نہ ہونے والے کرد مسئلے کے جاری اثرات پر زور دیا، ترک ریاست کے مسلسل پرتشدد اور جابرانہ ہتھکنڈوں پر تنقید کی ۔