شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںاستنبول کی معروف استقلال سٹریٹ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی ہونے کی...

استنبول کی معروف استقلال سٹریٹ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات

استنبول( ہمگام نیوز ) ترکی کے شہر استنبول میں واقع استقلال سٹریٹ پر ایک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ سڑک استبنول کے مشہور سیاحتی مقام تقسیم سکوائر کے قریب واقع ہے۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

اتوار کا دن اور موسم گرم ہونے کی وجہ سے گلی میں کافی بھیڑ تھی۔ تصاویر میں لوگ زمین پر پڑے نظر آ رہے ہیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ استقلال سٹریٹ مکمل طور پر بند تھی۔

موصول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی ایمبولینسیں اور پولیس کی گاڑیاں علاقے میں بھیجی گئی ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 20 منٹ پر استقلال سٹریٹ پر ہوا۔ انھوں نے لکھا کہ اس دھماکے میں لوگ ’ہلاک اور زخمی‘ ہوئے ہیں تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں لکھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز