بیروت (ہمگام نیوز ) ایرانی حمایت یافتہ یمن کے حوثیوں نے پیر کے روز اسرائیل کے خلاف مزید راکٹ داغے ہیں۔ یہ راکٹ حملے اسرائیل کی غزہ میں جاری بمباری کے خلاف اور حماس کی حمایت میں ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس راکٹ حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی اڈوں پر ائیر پورٹس کے قریب کچھ دیر کے لیے سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے اس نئے راکٹ حملے کے بارے میں ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہں کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے اس راکٹ حملے کی تصدیق بھی ابھی نہیں کی گئی۔

جبکہ یمنی فوجی ترجمان نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج نے ایک ہی وقت میں کئی ڈرونز کا دستہ بھی پچھلے گھنٹوں میں روانہ کیا ہے۔

ڈرون حملوں سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے بعد متعلقہ فوجی بیس پر اگلے کئی گھنٹوں کے لیے اسرائیلی سرگرمیاں روک دی گئیں۔