Homeانٹرنشنلاسرائیلی فوجی اڈے پرحزب اللہ کاحملہ بہت سنگین تھا،حزب اللہ کو پوری...

اسرائیلی فوجی اڈے پرحزب اللہ کاحملہ بہت سنگین تھا،حزب اللہ کو پوری قوت سے جواب دیں گے

تل ابیب (ہمگام نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کی طرف سے فوجی اڈے پر کیے گئے حملے کا پوری قوت سے جوب دے گا۔ اپنے فوجی اڈے پر حزب اللہ کے شدید حملے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے امریکی ہم منصب سے اتوار اور پیر کی درمیان رات بات کی اور حزب اللہ کے اس تازہ حملے کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف جواباً بھرپور طاقت کا استعمال کرے گا۔

وزیر دفاع اسرائیل یوو گیلنٹ مسلسل اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور ہر بڑے حملے کی تیاری کی صورت میں امریکی ہم منصب کو مشورے میں شریک کرتے ہیں اور اعتماد میں لیتے ہیں۔

گزشتہ روز حزب اللہ کا میزائل حملہ اسرائیل کے لیے کافی دھچکے کا باعث بنا ہے۔ اس کا جواب پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ دینے کا ارادہ کیا گیا ہے ۔

Exit mobile version