تل ابیب (ھمگام نیوز ) اطلاع مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ہفتہ 7 مارچ 2026 کو اعلان کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں وسیع پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔

بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں ایران سے متعلق 400 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں میں بالخصوص بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز اور اسلحہ تیار کرنے والے مراکز کو ہدف بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے تحت کیے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مرتب ہونے تک ایران کی سرکاری حکام کی جانب سے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔