Homeخبریںاسرائیلی کمپنی کی دنیا بھر میں 33 انتخابی مہمات میں مداخلت کا...

اسرائیلی کمپنی کی دنیا بھر میں 33 انتخابی مہمات میں مداخلت کا انکشاف

واشنگٹن( ہمگام نیوز ) جمعرات کو جاری ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی کمپنی نے انتخابی ہیرا پھیری میں مہارت رکھنے والا خفیہ طریقہ کار استعمال کیا، جس سے دنیا بھر میں، خاص طور پر افریقہ میں 33 صدارتی انتخابی مہمات کو نشانہ بنایا گیا۔

 

“فاربیڈن اسٹوریز” پراجیکٹ پر کام کرنے والے تفتیشی صحافیوں کے گروپ نے کمپنی کا نام “ٹیم خورخی” بتایا ہے۔ کمپنی کا یہ نام اس کے ایک عہدیدار کی نسبت سے رکھا گیا ہے جو تل حنان (حیفا کے مشرق میں رہتا ہے)۔رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ ٹیم اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کے سابق ارکان پر مشتمل ہے۔

 

’فاربڈن اسٹوریز‘ سے منسلک تین کے صحافیوں نے کئی مہینوں میں “ٹیم خورخی ” کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے خود کو کمپنی کے ممکنہ کلائنٹس کے طور پر پیش کیا۔ ان صحافیوں کا تعلق ریڈیو فرانس سے ہے۔ ایک اسرائیلی اخبار ہارٹز سےمنسلک ہے اور تیسرے کا تعلق اسرائیلی اخبار دی مارکر سے ہے۔

 

خورخی 2018 میں “کیمبرج اینالیٹیکا” اسکینڈل میں ملوث تھا، جو کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر استعمال اثر و رسوخ کے اوزار فروخت کرنے والی ڈیٹا اینالیسس کمپنی ہے۔

 

فاربیڈن اسٹوریز تحقیقاتی صحافیوں کے ایک گروپ نے 2017 میں قائم کی تھی جس نے 2021 میں اسرائیل کے ایک مالویئرجاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس اسکینڈل کو جنم دیا۔

 

33 مہمات پراثرانداز

ریڈیو فرانس کے مطابق خورخی نے اپنے جعلی مؤکلوں کو بتایا کہ اس نے “صدارتی سطح پر 33 انتخابی مہموں میں مداخلت کی ہے۔”

 

یورپ میں کمپنی نے 2014 میں کاتالونیا میں علیحدگی پسندوں کی طرف سے کرائے گئے ریفرنڈم میں مداخلت کی جسے “ریڈیو فرانس” کے مطابق ہسپانوی حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔

 

“Forbidden Stories” پروجیکٹ کی ویب سائٹ نے تصدیق کی کہ افریقہ میں اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ 2022ء کے موسم گرما کے دوران کینیا کے صدارتی انتخابات کے قریب آتے ہی خورخی مستقبل کے صدر ولیم روٹو کے اکاؤنٹس میں (سوشل نیٹ ورکس پر) دلچسپی لینے لگے تھے۔ اس کے علاوہ خورخی نے ٹیم کے دو ارکان ڈینس ایٹمبے اور ڈیوس چیشائر کی مہمات میں بھی مداخلت کی۔

 

تحقیقاتی ویب سائٹ نے نشاندہی کی کہ کمپنی نے “6 سال قبل ایڈوانسڈ امپیکٹ میڈیا سلوشنز کے نام سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا تھا جو اسے سوشل نیٹ ورکس پر جعلی اکاؤنٹس بنانے اور انہیں چلانے اور انہیں حقیقی ظاہر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔”

 

ریڈیو فرانس کی ویب سائٹ کے مطابق سال 2023 کے آغاز میں سسٹم 39,000 سے زیادہ مختلف جعلی اکاؤنٹس چلا رہا تھا جنہیں انٹرنیٹ ظاہر کیا گیا۔ انہیں حقیقی لوگوں کے انڈیکس کی ایک قسم میں براؤز کیا جا سکتا تھا اور جن کی کنیتیں ایک ہیں ڈیٹا بیس میں محفوظ ہزاروں کنیتوں اور ناموں کا مجموعہ تھیں۔

 

صحافیوں نے نشاندہی کی کہ کمپنی اہم شخصیات کی جاسوسی کا بھی سہارا لیتی ہے ان کی چھپ چھپ کر یا ان کے اکاؤنٹس ہیک کر کے ان کے بارے میں معلومات اکھٹی کرتی ہے ۔

Exit mobile version