باکو (ہمگام نیوز) خبر رساں ادارے فرانس پریس نے دمشق میں ایک سفارتی ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شامی صدر احمد الشرع کے آذربائیجان میں باکو کے دورے کے موقع پر شامی اور ایک اسرائیلی اہلکار کے درمیان براہ راست ملاقات ہونے والی ہے۔
دونوں ممالک نے اعلان کیا کہ ا احمد الشرع ہفتے کے روز سرکاری دورے پر باکو پہنچے، جہاں انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔
شام کے ایک سفارتی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا: ایک شامی اور ایک اسرائیلی اہلکار کے درمیان ایک ملاقات احمد الشرع کے باکو کے دورے کے موقع پر ہو گی۔ احمد الشرع کے اپنے لوگ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بات چیت میں “جنوبی شام کے ان علاقوں میں اسرائیلی فوج کی نئی موجودگی پر توجہ مرکوز کی جائے گی جہاں اسرائیلی افواج بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے داخل ہوئی ہیں۔”















