یروشلم ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شام میں کرد آبادی پر ترک جارحیت کی مذمت کی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیل شام کی کُرد آبادی پر تُرکی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ہم تُرکی اور اس کے پروکسیز کو تنبیح کرتے ہیں کہ وہ کردوں کی نسل کُشی سے باز رہیں۔
انہوں نے کردوں کو مدد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اسرائیل مصیبت ذدہ کُردوں کو انسانی ہمدردی کی تمام امداد دینے کے لئے تیار ہے۔
Israel strongly condemns the Turkish invasion of the Kurdish areas in Syria and warns against the ethnic cleansing of the Kurds by Turkey and its proxies.
Israel is prepared to extend humanitarian assistance to the gallant Kurdish people.— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) October 10, 2019


