Homeخبریںاسرائیل فلسطین کے درمیان جاری جنگ جلد از جلد بند کی جائے

اسرائیل فلسطین کے درمیان جاری جنگ جلد از جلد بند کی جائے

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے دونوں فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اس کشیدگی کو ختم کرکے فوری طور پر جنگ بندی کریں. امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بھی ان کی انتظامیہ فلسطینی، اسرائیلی اور خطے کے دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر پائیدار امن کی کوششیں جاری رکھے گی۔

 

انتونیو گٹیرس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت جاری عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں بہت جانی نقصان ہوا ہے اور بھاری پیمانے پر املاک کو نقصان پہبچا ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ کی ترجمان اسٹیفی دجارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتونیو گٹیرس نے انسانی جانی نقصان پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کا دردناک پہلو یہ ہے کہ اس میں متعدد بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

زرائع کے مطابق انھوں نے کہا کہ اگر لڑائی کو نہ روکا گیا تو اس کے نتیجے میں سیکیورٹی کی صورت حال قابو سے باہر ہو جائے گی اور انسانی بحران گھمبیر صورت اختیار کر لے گا۔ اس کی وجہ سے شدت پسندی کے جذبات مزید بھڑک اٹھیں گے اور اس کے اثرات نہ صرف فلسطینی علاقے پر اور اسرائیل تک پھیلیں گے، بلکہ یہ تنازع دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

مصالحتی کوششوں کے حوالے سے گٹیرس نے کہا کہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے اقوام متحدہ مصالحت کی کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر متاثرین کی فوری مدد کی اشد ضرورت ہے اور انہیں ضروری امداد فراہم کرنے کا کام جلد شروع کیا جائے۔

گٹریس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے چار فریقوں کا گروپ جلد از جلد اجلاس بلائے جس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری بحران کا حل تلاش کرنے کی حمایت کی جائے۔ اس ضمن میں انھوں نے فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے ماضی میں اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کردہ قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور باہمی سمجھوتوں کا بھی ذکر کیا۔

 

یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کشیدگی کی وجہ سے کہی بے گناہ شہری مارے جاچکے ہیں ۔جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

Exit mobile version