سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںاسرائیل نے فلسطینیوں کا پانی بند کردیا

اسرائیل نے فلسطینیوں کا پانی بند کردیا

غزہ( ہمگام نیوز) فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ماہ رمضان المبارک میں مغربی کنارے کےبیشتر حصوں کا پانی بند کردیا۔برطانوی جریدے انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے سخت گرمی اور رمضان المبارک میں فلسطینیوں کو مذہبی فریضہ، روزہ کی ادائیگی کے دوران صاف پانی کی سہولت سے محروم کردیا ہے۔مذکورہ علاقے کا درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلسطین کے علاقے جنین، جس کی آبادی 40,000 نفوس پر مشتمل ہے، کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پانی کی فراہمی اسرائیل کی نیشنل واٹر کمپنی، میکوروٹ کی جانب سے بند کی گئی ہے۔خیال رہے کہ جنین مہاجرین کا کیمپ ہے جو 1953 میں قائم کیا گیا تھا اور اس میں رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد 16,000 ہے۔ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں بسنے والے 200,000 فلسطینوں کو پانی کے حصول کیلئے اجازت لینا پڑتی ہے۔
یاد رہے کہ 1967 سے اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ میں قبضے کے بعد سے فلسطینیوں کے لیے جاری ہونے والے پانی کو محدود کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز