تہران:(ہمگام نیوز) اسرائیل نے قابض ایران کے خلاف جوابی فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، جو ایران کی طرف سے 1 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کا ردعمل ہیں۔
تہران اور قریبی شہر کرج میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں،
اسرائیل کے مطابق وہ قابض ایران کے عسکری اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔
اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق، یہ کارروائی ایران اور اس کے حامیوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہے، جنہوں نے سات مختلف محاذوں سے اسرائیل پر حملے کیے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید حملوں کا عندیہ بھی
دیا ہے۔